لاش کو قبر میں اتارتے ہوئے اچانک ایک خاتون قبرستان پہنچ گئی، لاش دفنانے سے روک دیا، مردے سے لپٹ کر ایسی بات کہہ دی کہ گھر والے سکتے میں آگئے

لاش کو قبر میں اتارتے ہوئے اچانک ایک خاتون قبرستان پہنچ گئی، لاش دفنانے سے ...
لاش کو قبر میں اتارتے ہوئے اچانک ایک خاتون قبرستان پہنچ گئی، لاش دفنانے سے روک دیا، مردے سے لپٹ کر ایسی بات کہہ دی کہ گھر والے سکتے میں آگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میکسیکو سٹی(مانیٹرنگ ڈیسک) میکسیکو میں ایک خاتون کی موت واقع ہو گئی تو اس کے رشتہ دار اسے دفن کرنے کے لیے قبرستان لے گئے، مگر جب تابوت کو قبر میں اتارنے لگے تو ایک اجنبی خاتون نے قبر کی جگہ پر اپنی ملکیت کا دعوٰی کر دیا اور تدفین رکوانے کے لئے تابوت کے ساتھ لپٹ گئی ۔
برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ میکسیکو کی ریاست سینالوا(Sinaloa) کے شہرایل پوزولے(El Pozole) میں پیش آیا۔ مرنے والی خاتون ماریہ ڈیل کارمین کا تابوت قبر میں رکھا جا رہا تھا کہ ڈورا ڈیاز(Dora Diaz) نامی خاتون اچانک وہاں آ گئی اور اس نے شور مچا دیا کہ ”یہ جگہ میں نے اپنے لیے خرید رکھی ہے، لہٰذا آپ اسے یہاں دفن نہیں کرسکتے۔“ ڈورا ڈیاز نے دعویٰ کیا کہ ”میرے پاس اس زمین کی ملکیت کے کاغذات بھی موجود ہیں، چاہیں تو آپ دیکھ سکتے ہیں۔“

اگلی مرتبہ فیس بک پر کچھ بھی پوسٹ کرنے سے قبل یہ پریشان کن خبر ضرور پڑھ لیں
رپورٹ کے مطابق ڈورا ڈیاز قبر اور تابوت کے درمیان کھڑی ہو گئی اور اس نے تدفین روک دی۔ خاتون چلا رہی تھی کہ ”اگر میں تمہاری اجازت کے بغیر تمہارے گھروں میں داخل ہو جاﺅں تو تمہیں کیسا لگے گا؟ تم میری خریدی گئی جگہ پر اسے کیوں دفن کر رہے ہو۔“ جھگڑا طول پکڑنے پر تابوت کو قبر میں اتارنے والوں میں سے ایک شخص نے اس خاتون کو قابو کیا اورایک طرف لے گیا۔ دوسروں نے تابوت کو قبر میں رکھا اور مرنے والی خاتون کو دفنا دیا۔ اس دوران خاتون مسلسل چیختی چلاتی رہی۔ جب تدفین ہو گئی تو اس خاتون نے ورثاءسے کہا کہ ”میں کل پھر آﺅں گی اور اس تابوت کو یہاں سے ہٹا دوں گی۔ میری ماں، میرا باپ اور میرا بھائی اس جگہ دفن ہیں لہٰذا یہ جگہ میں نے اپنے لیے خرید رکھی ہے، یہاں میں کسی اور کو دفن نہیں ہونے دوں گی۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -