غیر قانونی مہاجر کے ہاتھوں جنسی زیادتی کا نشانہ بننے والے مرد نے ایسی بات کہہ دی کہ دنیا کے دل جیت لئے

غیر قانونی مہاجر کے ہاتھوں جنسی زیادتی کا نشانہ بننے والے مرد نے ایسی بات کہہ ...
غیر قانونی مہاجر کے ہاتھوں جنسی زیادتی کا نشانہ بننے والے مرد نے ایسی بات کہہ دی کہ دنیا کے دل جیت لئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اوسلو(مانیٹرنگ ڈیسک) غیرقانونی پناہ گزین کے ہاتھوں جنسی زیادتی کا نشانہ بننے والے ناروے کے سیاسی کارکن نے ایسی بات کہہ دی ہے کہ پوری دنیا اسے لائق تحسین نظروں سے دیکھ رہی ہے۔ ویب سائٹ بریتھ برٹ(breitbart) کی رپورٹ کے مطابق ناروے کی سوشلسٹ جماعت ایس وی کے کارکن کارسٹن نورڈل ہاﺅکین(Karsten Nordal Hauken) کو صومالیہ کے ایک غیرقانونی مہاجرنے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ کارسٹن کا کہنا ہے کہ ”میرے ساتھ جو کچھ ہوا ، میں اس کا ذمہ دار اس صومالی شخص کو قرار نہیں دیتا اور مجھے افسوس ہے کہ حکومت نے اسے ملک بدر کر کے واپس صومالیہ بھیج دیا ہے۔نفسیاتی علاج کے بعد مجھے اپنے ساتھ ہونے والی جنسی زیادتی کے متعلق کسی بھی طرح کا کوئی احساس نہیں رہا۔ “

حیدرآبادی کاروباری کی انٹرنیٹ پر روسی خاتون سے دوستی،محبت کے جال میں پھنسانے کے بعد لڑکی نے ایسا کام کر دیا کہ شہری نے خوابوں میں بھی نہ سوچا تھا ،پیروں تلے زمین نکال دی
کارسٹن کا مزید کہنا تھا کہ ”ایک روز مجھے دفتر میں ایک کال موصول ہوئی جس میں مجھے بتایا گیا کہ مجھ سے زیادتی کرنے والے ملزم کو ملک بدر کیا جا رہا ہے۔ اس وقت مجھے تھوڑی خوشی ہوئی۔ مجھے لگا کہ ہماری حکومت نے بالکل ایک باپ کا کردار ادا کیا ہے جو اپنے بچے سے زیادتی کرنے والے کو سزا دیتا ہے۔ لیکن اب مجھے اس پر بہت پچھتاوا ہے کہ میں اس کے ملک بدر ہونے کی وجہ بنا ہوں۔ وہ اپنے کیے کی سزا قید کی صورت میں بھگت چکا تھا۔ اس کے بعد اسے ملک بدری کی سزا دینا ضروری نہیں تھا۔ وہ بہتر مستقبل کے لیے ناروے آیا تھا۔ واپس صومالیہ جا کر اس کا مستقبل پھر تاریک ہو جائے گا۔“
رپورٹ کے مطابق اس صومالی شخص نے کارسٹن کو اس کے بیڈروم میں گھس کر زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ پولیس نے کارسٹن کے بیڈ روم سے دیگر شواہد کے ساتھ ملزم کے فنگر پرنٹس بھی لے لیے تھے۔ بعد ازاں ملزم بازار میں ایک خنجر اٹھائے گھوم رہا تھاجس پر اسے گرفتار کر لیا گیا۔ جب اس کے فنگرپرنٹس لیے گئے تو پولیس کو معلوم ہو گیا کہ کارسٹن کو بھی اسی نے زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ لہٰذا اسے عدالت میں پیش کر دیا گیا جس نے اسے 6ماہ قید اور ملک بدر کرنے کی سزا دی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -