شادی کی تقریب کے دوران دلہن نے سُسرال والوں کو ایک ایسا فحش اشارہ کر دیا کہ ہنگامہ برپا ہو گیا، سٹیج میدان جنگ بن گیا

شادی کی تقریب کے دوران دلہن نے سُسرال والوں کو ایک ایسا فحش اشارہ کر دیا کہ ...
شادی کی تقریب کے دوران دلہن نے سُسرال والوں کو ایک ایسا فحش اشارہ کر دیا کہ ہنگامہ برپا ہو گیا، سٹیج میدان جنگ بن گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ماسکو (نیوز ڈیسک) روس میں منعقد ہونے والی ایک شادی کی تقریب کے دوران دلہن نے اپنے سسر کو ایسا فحش اشارہ کر دیا کہ بڑے میاں اپنا توازن کھو بیٹھے، جس کے بعد ایسا غدر مچاکہ تقریب جنگ کے میدان کا نقشہ پیش کرنے لگی۔
اس منفرد تقریب کی ویڈیو انٹرنیٹ پر گردش کررہی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہن کے استقبال کے لئے سجائی گئی تقریب میں مہمان شریک ہیں اور ضیافت کا دور چل رہا ہے۔ اسی دوران دلہن کے دل میں نجانے کیا خیال آیا کہ اس نے اپنی انگلی کے ساتھ اپنے سسر کو انتہائی فحش اشارہ کردیا۔
یہ اشارہ دیکھتے ہی ادھیڑ عمر سسر غصے سے آگ بگولہ ہوگیا اور اپنی دلہن کو گالیاں دیتے ہوئے اس پر حملہ آور ہوگیا۔ دلہن بھی کہاں پیچھے ہٹنے والی تھی، اس نے بھی حملہ کرتے ہوئے سسر کا استقبال تھپڑوں کے ساتھ کیا۔ غصے سے بے حال سسر پکار رہا تھا، ”منحوس گائے، تمہیں یہ اشارہ کرنے کی جرا¿ت کیسے ہوئی؟ میں نے اس تقریب پر بے پناہ اخراجات کئے ہیں، اور تم یہ کیا کررہی ہو؟“ اسی دوران ایک خاتون دلہن کے منہ پر ہاتھ رکھ کر اسے خاموش کروانے کی کوشش کرتی ہے۔ خاتون کی پریشانی میں ڈوبی آواز سنائی دیتی ہے، ”لینا! پلیز خود کو قابو کرنے کی کوشش کرو۔“

عرب شہزادہ ایک ایسی چیز لے کر شادی میں پہنچ گیا کہ ڈر کی وجہ سے مہمانوں کی دوڑیں لگ گئیں
دلہن اور اس کے سسر کے درمیان ہاتھا پائی جاری رہتی ہے اور وہ ایک دوسرے پر تھپڑ اور گھونسے برساتے ہیں، جبکہ دیگر افراد بھی اس جنگ میں شامل ہو جاتے ہیں۔ اسی دوران دلہن اپنا توازن کھو کر فرش پر گرجاتی ہے۔ چند لمحے بعد وہ آنسو بہاتی ہوئی تقریب سے رخصت ہوتی نظر آتی ہے۔ چند منٹ قبل خوشیوں سے بھرپور اور باوقار نظر آنے والی تقریب اب اجڑے ہوئے میدان جنگ کا نقشہ پیش کرتی نظر آتی ہے۔
اس ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد انٹرنیٹ صارفین حیرت کے ساتھ یہ سوال پوچھ رہے ہیں کہ اچھی بھلی دلہن نے اپنے سسر کو فحش اشارہ کیوں کیا، اور تقریب آناً فاناً ایک جنگ میں کیونکر بدل گئی۔ اگرچہ اس کا حتمی جواب تاحال واضح نہیں، البتہ مہمانوں کے سامنے میز پر پڑی شراب کی خالی بوتلیں کچھ اشارہ ضرور دیتی ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -