ایس ای سی پی کے 35کمپنیوں کو اظہار وجوہ کے نوٹس جاری

ایس ای سی پی کے 35کمپنیوں کو اظہار وجوہ کے نوٹس جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اکنامک رپورٹر)سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے کمپنیز آرڈیننس مجریہ 1984اور دیگر انضباتی قوائدکی خلافورزی کرنے پر 35کمپنیوں ، ان کے آڈیٹرز اور ڈائریکٹرز کو اظہار وجوہ کے نوٹس جاری کرتے ہوئے انضباطی کارروائی کا آغاز کر دیا۔ گزشتہ مہینے کے دوران ایس ای سی پی نے کمپنیز آرڈیننس کی خلافرزی کے حوالے سے 40 نوٹسز پر کارروائی مکمل کرتے ہوئے احکامات جاری کیے۔ایس ای سی پی کے کارپوریٹ سپر ویڑن ڈیپاٹمنٹ کی جانب سے اظہار وجوہ کے نوٹس سالانہ اجلاس طلب نہ کرنے ، سالانہ اور سہ ماہی فنانشل سٹیٹمنٹ جمع نہ کروانے میں تاخیر، گوشوارے جمع کروانے میں تاخیر اور ملازمین کے پراویڈینٹ فنڈ کو جمع کروانے میں تاخیر کرنے اور دیگر ریگولیشن کی خلاف ورزیوں پر جاری کئے گئے۔ایس ای سی پی کا کارپوریٹ نگرانی کا محکمہ کمپنیوں کے اکاؤنٹ کے آڈٹ کا معیار بہتر رکھنے کے لئے کوشاں ہے اور اس سلسلے میں چھ کاروائیوں پر سماعت مکمل کرتے ہوئے آڈیٹرز کے خلاف اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا نہ کرنے اور کمپنی آرڈیننس کے مطابق آڈٹ رپورٹ نہ بنانے پر ان کے خلاف احکامات جاری کئے۔
اس دوران ایک کمپنی کے خلاف ملازمین کا پرویڈنٹ فنڈ وقت پر جمع نہ کروانے ، دو کمپنیوں کے خلاف فنانشل سٹیٹمنٹ میں غلط بیانی کرنے پر ، دو کمپنیوں کے خلاف حقائق چھپانے اور تین ایسی کمپنیوں کے خلاف آڈر جاری کئے جو کہ کاروبار نہیں کر رہی تھیں۔ دو کیسوں میں کمپنیوں کے ڈائریکٹرز کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال اور ممنوع کمپنیوں میں سرمایہ کاری کارنے پر جر مانہ عائد کیا گیا جبکہ نو کمپنیوں کے خلاف اپنی ویب سائٹ پر مطلوبہ معلومات دستیاب نہ کرنے پر احکامات جاری کئے گئے۔ کمپنی آرڈیننس کی شقوں کی خلاف ورزی کرنے پر سینتیس کمپنیوں کو انتباہ کے نوٹس بھی جاری کئے گئے۔

مزید :

کامرس -