قومی بچت کی مختلف سکیموں پر منافع کی شرح میں کمی کردی گئی

قومی بچت کی مختلف سکیموں پر منافع کی شرح میں کمی کردی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (اے پی پی) سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز نے بچت کی مختلف سکیموں پر منافع کی شرح میں کمی کر دی۔ سی ڈی این ایس حکام کے مطابق شرح منافع میں کمی موجودہ مارکیٹ کے رجحان اور قومی بچت کی سکیموں میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو مارکیٹ کی بنیاد پر مسابقتی شرح منافع دینے کی حکومتی پالیسی کے مطابق ہے۔ ڈیفنس سیونگز سرٹیفکیٹس، سپیشل سیونگز سرٹیفکیٹس، ریگولر انکم سرٹیفکیٹس اور سیونگز اکاؤنٹس کیلئے نئی شرح منافع باالترتیب 7.80فیصد، 6.07فیصد، 6.63فیصد اور 4فیصد مقرر کی گئی ہیں۔ اسی طرح خصوصی سیونگز سکیمز بشمول بہبود سیونگز سرٹیفکیٹس اور پنشنرز بینیفٹ اکاؤنٹ کیلئے بھی 9.60فیصد کی شرح منافع مقرر کی گئی ہے۔ سی ڈی این ایس حکام کے مطابق رواں مالی سال کے دوران 15مارچ تک قومی بچت کی مختلف سکیموں کی مد میں 182ارب روپے جمع کئے گئے ہیں۔

مزید :

کامرس -