ساؤتھ ایشین فٹسال چیمپئن شپ 2 مئی سے بھارت میں شروع ہوگی

ساؤتھ ایشین فٹسال چیمپئن شپ 2 مئی سے بھارت میں شروع ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (اے پی پی) ساؤتھ ایشین فٹسال چیمپئن شپ 2 مئی سے بھارت میں شروع ہوگی۔ چیمپئن شپ میں میزبان بھارت، پاکستان، افغانستان، بنگلہ دیش، سری لنکا، نیپال اور مالدیپ کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ پاکستان فٹسال فیڈریشن نے ایونٹ کیلئے 18 کھلاڑیوں کو تربیتی کیمپ کیلئے مدعو کیا ہے، عدنان ملک، تنویر احمد اور عدنان سمیع کھلاڑیوں کو تربیت فراہم کریں گے جبکہ تربیتی کیمپ 20 اپریل سے شروع ہوگا۔