سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ، پاکستان اور نیوزی لینڈ آج آمنے سامنے

سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ، پاکستان اور نیوزی لینڈ آج آمنے سامنے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ایپوہ (اے پی پی) پچیسویں سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ میں پاکستانی ٹیم اپنا دوسرا میچ (آج) ہفتہ کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔ ملائیشیا میں جاری ایونٹ میں پاکستانی ٹیم نے اپنے ابتدائی میچ میں کینیڈا کو 3-1 گولز سے ہرا کر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا تھا ۔جبکہ نیوزی لینڈ نے ملائیشیا کے خلاف ڈرا میچ کھیلا تھا۔دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ تین تین گول سے برابر رہا تھا۔ پچیسویں سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ میں بلیک کیپس کے خلاف میچ گرین شرٹس کا اصل امتحان ہو گاجس میں کھلاڑیوں کی کھل کر کارکردگی سامنے آئے گی۔ پاکستانی کھلاڑیوں کا نیوزی لینڈ کے کیخلاف میچ کے حوالے سے کہنا ہے کہ پہلے میچ میں فتح کے بعد ہمارا مورال بلند ہے اور اب ہم نیوزی لینڈ کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں۔ گرین شرٹس ایونٹ میں اپنا تیسرا میچ 10 اپریل کو آسٹریلیا، چوتھا میچ 12 اپریل کو روایتی حریف بھارت سے کھیلے گی جو ایک میچ جیت چکا ہے اور ایک ہار چکا ہے۔ پانچواں میچ 13 اپریل کو میزبان ملائیشیا جبکہ چھٹا اور آخری میچ 15 اپریل کو جاپان کے خلاف کھیلے گی۔