شالیمار تھیٹر ماہ نور اورشاہد خان کے نئے سٹیج ڈرامہ’’جھمکے‘‘ کا شاندار آغاز

شالیمار تھیٹر ماہ نور اورشاہد خان کے نئے سٹیج ڈرامہ’’جھمکے‘‘ کا شاندار ...
 شالیمار تھیٹر ماہ نور اورشاہد خان کے نئے سٹیج ڈرامہ’’جھمکے‘‘ کا شاندار آغاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر) شالیمار تھیٹر ماہ نور اورشاہد خان کے نئے سٹیج ڈرامہ ’’جھمکے‘‘کا شاندار آغاز ہوگیا ہے۔’’جھمکے‘‘کے دیگر نمایاں فنکاروں میں مٹھو جی،ندیم برال، سونیا شہزادی ، امبر خان، اسد مکھڑا، جانوبابا ،ساقی خان اورگڈوکمال شامل ہیں ۔’’پاکستان‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے ماہ نور نے کہا کہ میرا فنی کیرئیر اس بات کا گواہ ہے کہ میں نے ہمیشہ ان سٹیج ڈراموں میں پرفارم کرنے کو ترجیح دی ہے جن میں میرا رول پاور فل ہونے کے ساتھ ساتھ پرفارمنس سے بھرپور ہو’’جھمکے‘‘میں مرکزی کردار ادا کررہی ہوں اس ڈرامہ میں میرے ڈانس آئٹمز کو بہت پسند کیا جا رہا ہے۔میں نے اپنے کردار میں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لئے معروف فیشن ڈیزائنرسے ملبوسات تیار کروائے ہیں۔ ماہ نور نے بتایا کہ میں اس وقت تین میگا ڈرامہ سیریلز میں اہم نوعیت کے کردار ادا کررہی ہوں۔میں نے ہمیشہ کم مگر معیاری کام کو ترجیح دی ہے۔
ان تینوں ڈراموں میں پرستاروں کو میرے کردار مدتوں یا د رہیں گے۔ نرگس ہمیشہ سے میری آئیڈیل ہیں اور میں دل کی گہرائیوں سے ان کی عزت کرتی ہوں۔ماہ نورنے کہا ہے کہ مفاد پرست لوگوں سے ہمیشہ دور رہتی ہوں کیونکہ شوبز میں ہر ہاتھ ملانے والا آپ کا دوست نہیں ہوتا ۔ انہوں نے کہا کہ آج کے مشینی دور میں دوست اور دشمن کی پہچان بڑی مشکل ہے اور اسی وجہ سے دوست کم بناتی ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ تھیٹر اپنی روٹین کے مطابق جاری ہے اور وہی کچھ دکھایا جا رہا ہے جو عوام کی ڈیمانڈ ہے ۔ تھیٹر پر بلاوجہ سے تنقید ناجائز ہے ۔

مزید :

کلچر -