دی یونائیڈڈانشورنس کمپنی لمیٹڈ نے ایک بار بھر میدان مار لیا

دی یونائیڈڈانشورنس کمپنی لمیٹڈ نے ایک بار بھر میدان مار لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سپورٹس رپورٹر)انشورنس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے زیر اہتمام ہر سال لاہور اور کراچی زون میں کرکٹ ٹورنامنٹ منعقد کیا جاتا ہے جس کے اختتام پر لاہور اور کراچی زون سے فاتح ٹیموں کے درمیان سپر فائنل میچ منعقد کیا جاتا ہے۔سال 2016میں لاہور زون کے فائنل میں دی یونائیڈڈانشورنس کمپنی آف پاکستان لمیٹڈ نے SPIانشورنس کو باآسانی شکست سے دوچار کیا جبکہ کراچی زون سے آدم جی لائف انشورنس کمپنی فاتح قرار پائی۔ لاہور اور کراچی زون کی فاتح ٹیموں کے درمیان میچ معین خان کرکٹ اکیڈمی کراچی میں منعقد ہواجس میں کانٹے کا مقابلہ توقع کیا جارہا تھا۔ مہمان ٹیم دی یونائیڈڈانشورنس کمپنی آف پاکستان لمیٹڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ دس (10)اورز میں مخالف ٹیم کو ایک سو بیس رنز کا ہدف دیا جس کو آدم جی لائف انشورنس کمپنی عبور کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ دس اورز میں صرف چھیالیس سکور بناتے ہوئے عبرتناک شکست سے دوچار ہوئی۔ فاتح ٹیم کا لاہور واپسی پر پرتپاک استقبال کیا گیا اورUIG گروپ چیئرمین میاں ایم اے شاہد نے ٹیم کی کارکردگی کو خوب سراہا۔ اس موقع پر کمپنی چیف ایگزیکٹیو محمد راحت صادق اور کمپنی کے صدر خواص خان نیازی نے بھی ٹیم کی کارکردگی کی خوب تعریف کی۔ UIGگروپ چیئرمین میاں ایم اے شاہدنے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انعام کے طور پر ہر کھلاڑی میں موٹر سائیکل تقسیم کرنے کا اعلان کردیا۔ ٹیم نےUIG گروپ چیئرمین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور آئندہ بھی ایسی کارکردگی دکھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔