بھارتی عدالت نے آئی پی ایل کے افتتاحی میچ کی اجازت دے دی، میچ ملتوی کرنے کی درخواست مسترد

بھارتی عدالت نے آئی پی ایل کے افتتاحی میچ کی اجازت دے دی، میچ ملتوی کرنے کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ممبئی (اے این این )انڈیا میں مہارشٹرا کی ریاست میں ممبئی کی ہائی کورٹ نے انڈین پریمیئر لیگ کے ہفتے کو ہونے والے افتتاحی میچ کو ملتوی کرنے کی درخواست کو رد کر دیا ہے۔ممبئی ہائی کورٹ میں مفاد عامہ کے تحت ایک درخواست دائر کی گئی تھی جس میں عدالت سے استدعا کی گئی تھی کہ ریاست مہاراشٹر میں پانی کی شدید قلت اور خشک سالی جیسی صورت حال کے پیش نظر آئی پی ایل کے تحت کرکٹ کے میچ ریاست کے تینوں شہروں کے بجائے کہیں اور منتقل کیے جائیں۔
درخواست میں کہا گیا تھا کہ کرکٹ کے میدانوں اور پچوں کو تیار کرنے کے لیے بہت زیادہ مقدار میں پانی درکار ہوتا ہے اور ریاست میں پانی کی قلت میں میدانوں اور کرکٹ کی پچوں کے لیے پانی کے استعمال کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے۔
عدالت نے ریاستی حکومت پر شدید تنقید کی اور اس صورت حال سے نمٹنے کے بارے میں حکو مت کی سنجیدگی پر بھی سوالات اٹھائے۔ عدالت میں کہا گیا کہ ریاستی حکومت کو ایسی صورت حال کا سامنا ہے جہاں جانور اور مویشیوں کے علاوہ انسان بھی مر رہے ہیں اور آپ کو کرکٹ کے میدانوں اور پیچوں کی فکر کھائے جا رہی ہے۔عدالت نے کہا کہ وہ پہلے میچ کو تو منسوخ یا موخر نہیں کر رہے کیونکہ وہ دیکھنا چاہتے ہیں کہ کیا میدانوں کو جو پانی ٹینکروں کے ذریعے فراہم کیا جاتا ہے آیا وہ پینے کے قابل ہے کہ نہیں۔قبل ازیں عدالت نے انڈین پریمیئر لیگ کے میچوں کو پانی کی بچت کرنے کیلئے خشک سالی سے متاثرہ ریاست مہاراشٹر سے کہیں اور منتقل کرنے کی ہدایت کی ہے۔آئی پی ایل مقابلوں کے دوران ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے 20 میچ مہاراشٹر کی ریاست کے شہروں ممبئی، پونے اور ناگپور میں اپریل اور مئی کے مہنیوں میں ہونے ہیں۔ایک رپورٹ کے مطابق ان تینوں شہروں میں میدانوں اور پیچیں تیار کرنے کے لیے ساٹھ لاکھ لیٹر پانی درکار ہوتا ہے۔عدالت مہاراشٹر میں پانی کی شدید قلت یا خشک سالی کے بارے میں دائر ایک درخواست کی سماعت کر رہی ہے۔مہاراشٹر میں کسانوں کی خودکشیاں تشویشناک حد تک زیادہ ہے ۔