خطے سے بھوک اور افلاس کے خاتمے کیلئے پاکستان اور بھارت کو ’’ ہمسائے تبدیل نہیں ہو سکتے ‘‘ کے سلوگن کو نعرہ بنانا ہوگا ‘ فواد خان

خطے سے بھوک اور افلاس کے خاتمے کیلئے پاکستان اور بھارت کو ’’ ہمسائے تبدیل ...
 خطے سے بھوک اور افلاس کے خاتمے کیلئے پاکستان اور بھارت کو ’’ ہمسائے تبدیل نہیں ہو سکتے ‘‘ کے سلوگن کو نعرہ بنانا ہوگا ‘ فواد خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( این این آئی) نامور اداکار فواد خان نے کہا ہے کہ اگر پاکستان اور بھارت نے خطے سے بھوک اور افلاس کو ختم کر کے اسے ترقی کی راہ پر گامنز ن کرنا ہے تو دونوں کو ’’ ہمسائے تبدیل نہیں ہو سکتے ‘‘ کے سلوگن کو اپنا نعرہ بنانا ہوگا ،کچھ بھٹکے ہوئے لوگوں کیوجہ سے پورے ملک کی عوا م کو برا نہیں کہا جا سکتا ۔ ایک انٹر ویو میں فواد خان نے کہا کہ موسیقی اور شوبز سے تعلق کھنے والے فنکاروں نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو جوڑا ہو اہے ۔بھارت کی فلم نگری میں ہمارے فنکاروں نے اپنی لازوال اداکاری سے وہاں کی عوام کو اپنا گرویدہ بنا لیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کو نفرت کی دیواروں کو گرا کر خطے کی ترقی کیلئے آگے بڑھنا چاہیے کیونکہ سب چیزوں کو تبدیل کیا جا سکتا ہے مگر ہمسائے تبدیل نہیں ہوسکتے ۔
اگر پاکستان اور بھارت مل کر چلیں تو دنیا کی کوئی طاقت اس خطے کو دنیا کی بڑی معاشی طاقت بننے سے نہیں روک سکتی۔

مزید :

کلچر -