قوال جاوید سلامت علی خان کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پلاک میں تقریب

قوال جاوید سلامت علی خان کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پلاک میں تقریب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)معروف قوال جاوید سلامت علی خان مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پلاک میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔بخشی سلامت گھرانے کے نامور قوال جاوید سلامت علی خان گزشتہ ماہ انتقال کرگئے تھے ۔جس کو مرحو م کے بھائی معروف گلوکار ندیم سلامت علی خان نے آرگنائز کیا تھا۔ندیم سلامت علی خان نے بتایا کہ میرے بھائی فن کے سمندر تھے اُن کے جانے سے ہمارے گھرانے کی موسیقی کو بہت نقصان ہوا ہے میں پوری کوشش کروں گا کہ اپنے خاندان کا ورثہ بچا کررکھوں۔ میرے بھائی کی اچانک موت کو ہم کبھی بھی نہیں بُھلا سکتے۔

مزید :

کلچر -