مدرستہ البنات ہائی سکول‘ آسٹریلیا بلڈنگ کا دورہ نظریہ پاکستا ن ٹرسٹ

مدرستہ البنات ہائی سکول‘ آسٹریلیا بلڈنگ کا دورہ نظریہ پاکستا ن ٹرسٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار) گورنمنٹ مدرستہ البنات ہائی سکول‘ آسٹریلیا بلڈنگ‘ ریلوے اسٹیشن‘لاہورکی طالبات اور اساتذہ کرام نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ ، لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دوقومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے آفاق پبلک ہائی سکول اینڈ کالج‘ چوہنگ‘گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ ہنجروال‘ ملتان روڈ‘لاہور‘شاہ حسین ماڈل ہائی سکول‘ بلخے کالاخطائی روڈ‘ فیروزوالہ کا وزٹ کیا۔
ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان لاہور اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد242 تھی ۔