پاکستان میں امن وامان کے قیام کیلئے ’’تعلیم کافروغ‘‘انتہائی ضروری ہے،چودھری نذیر

پاکستان میں امن وامان کے قیام کیلئے ’’تعلیم کافروغ‘‘انتہائی ضروری ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)معروف ماہر تعلیم وچیئرمین پیراڈائزماڈل ہائی سکول چودھری نذیر احمدنے کہاہے کہ پاکستان میں امن وامان کے قیام کیلئے ’’تعلیم کافروغ‘‘انتہائی ضروری ہے۔وطن عزیز کوایک فلاحی ماڈل ریاست بنانے کیلئے نسل نوکو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرناہوگا۔علم وتحقیق کی شاہراہ پر گامزن ہوکرہی ترقی وخوشحالی کی منازل طے کی جاسکتی ہے۔تعلیم حاصل کرنااورتعلم دینا دنیاکاسب سے عظیم مشن ہے۔امن کے قیام کیلئے بچوں کی تعلیم بھی اہم کردار ادا کر ے گی۔خاص طور پر نئی نسل کو معاشرے میں رہنے کے اصول ،رواداری ،صبرو تحمل ، برداشت ،برد باری اور انصاف جیسے اوصاف سکھائے جائیں۔
یہ بات انہوں نے گزشتہ روز ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
اس موقع چودھری افتخار احمد،چودھری محمدعلی،ایڈمن آفیسر پروفیسر ضیاء الدین ،وائس پرنسپل میڈم صائمہ عبدلرزاق،میڈم ثمن ،علامہ یاسر علی،ڈاکٹر کلیم اللہ ودیگر بھی موجود تھے۔اس موقع چودھری محمدعلی نے کہاکہ علم مومن کی گمشدہ میراث ہے۔اورتعلیم حاصل کرنا ہربچے کابنیادی انسانی حق ہے۔وائس پرنسپل میڈم صائمہ عبدلرزاق نے کہا کہ تعلیم کے حصول کے بغیرملکی ترقی و خوشحالی کاخواب کبھی بھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا ۔تعلیم کااولین مقصد طلباء وطالبات کی کردار سازی ہے۔ایڈمن آفیسر پروفیسر ضیاء الدین نے کہاکہ فروغ علم میں پرائیویٹ سکولز اہم کردار ادا کررہے ہیں۔پیراڈائزسکول سسٹم بھی چودھری نذیر احمدکی سربراہی میں معاشرے میں تعلیم کے فروغ ،امن وامان کے قیام اورانسانی فلاح وبہبود کے لئے دن رات کوشاں ہے۔