حاکم ٹیکس نہیں دیں گے وہاں کے عوام کیسے ٹیکس ادا کریں گے،میاں ایوب

حاکم ٹیکس نہیں دیں گے وہاں کے عوام کیسے ٹیکس ادا کریں گے،میاں ایوب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ ایک طرف تو حکومت پنجاب 10اپریل کو ٹیکس کے دن کے طور پر منا نے جارہی ہے لیکن دوسری طرف حکومت کے سربراہ اور ان کے وزراء اپنا سرمایہ یہاں سے ٹیکس چوری کرکے باہر کے ملکوں میں منتقل کررہی ہے
جس ملک کے حاکم ٹیکس نہیں دیں گے۔
وہاں کے عوام کیسے ٹیکس ادا کریں گے عوام سے ٹیکس لینے کے لئے حکمرانوں کو بھی اپنے ٹیکس ادائیگی کی دستاویزت قوم کے سامنے لانی ہو گی ۔
میان محمد ایوب کا کہنا تھا کہ جب تک حکمران اپنے آپکو بھٹو شہید کی طرح ایک رول ماڈل کے طور پر پیش نہیں کریں گے تب تک عوام ان کی باتوں پر یقین نہیں کریں گے اس لئے حکمران اپنے ٹیکس ریٹرن کو سامنے لائیں