پسند کی شادی کرنے والاجوڑا تحفظ کیلئے سیشن کورٹ پہنچ گیا

پسند کی شادی کرنے والاجوڑا تحفظ کیلئے سیشن کورٹ پہنچ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)پسند کی شادی کرنے والا جوڑا پولیس کی جانب سے ہراساں کئے جانے پر تحفظ کے لئے سیشن کورٹ پہنچ گیا۔ ایڈیشنل سیشن جج نے درخواست گزار جوڑے کو ہراساں نہ کرنے کا پولیس کوحکم دیتے ہوئے دائر درخواست نمٹا دی ۔پروین بی بی نے دائر درخواست میں موقف اختیار کررکھا تھا کہ اس نے اپنی مرضی سے نبیل کے ساتھ پسند کی شادی کی ہے۔
تاہم اس رشتہ سے اس کے گھر والے ودیگر رشتہ دار خوش نہیں ہیں اور اسی وجہ سے وہ پولیس کی ملی بھگت سائلہ سمیت اس کے شوہر کو مختلف ہیلوں اور بہانوں سے ہراساں کر رہے ہیں ،اس کے ساتھ ساتھ سائلہ کو شوہرسے طلاق لینے پر بھی مجبور کیا جارہا ہے جبکہ انکار پر جھوٹے مقدمات میں پھنسانے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں ،عدالت سے استدعا ہے کہ قانون کے مطابق کارراوئی کا حکم دیا جائے ،عدالت نے متعلقہ پولیس کو شادی شدہ جوڑے کو ہراساں نہ کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔