نواز شریف کے استعفیٰ کا مطالبہ قومی آواز بن چکا ہے،حامد رضا

نواز شریف کے استعفیٰ کا مطالبہ قومی آواز بن چکا ہے،حامد رضا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہو(وقائع نگار).سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ محمد حامد رضا نے کہا ہے کہ نواز شریف کے استعفیٰ کا مطالبہ قومی آواز بن چکا ہے۔اپوزیشن کا گرینڈ الائنس ناگزیر ہے۔ نواز شریف کا وزیر اعظم رہنا آرٹیکل 62کی خلاف ورزی ہے۔ بھارتی جاسوس کی گرفتاری پر خاموش رہنے والے وزیر اعظم اپنے خاندان کے معاملہ میں فوراََ بول پڑے ہیں۔

غریب عوام کے پیسہ پر ڈاکہ ڈالنے والے حکمران اب حق حکمرانی کھو چکے ہیں۔پانامہ لیکس ملکی نہیں عالمی معاملہ ہے۔ پاکستان مسلم لیگ کا اصل نام پرفیکٹ منی لانڈرنگ نیٹ ورک ہے۔پانامہ لیکس پر کمیشن کا قیام قوم کی آنکھوں دھول جھونکنے کے مترادف ہے۔پاکستان میں جس معاملہ کو سرد خانے میں ڈالنا ہو اس پر کمیشن بنادیا جاتا ہے۔قومی دولت لوٹنے والوں کا کڑا احتساب ہو نا چاہیئے۔حساب اور احتساب نہ ہوا تو خونی انقلاب آئے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ بھارتی جاسوس کو سرعام پھانسی پر لٹکا دینا چاہیئے۔ظالم حکمران اللہ کی پکڑ میں آنے والے ہیں۔ پانامہ لیکس میں حکمران خاندان کے نام کی وجہ سے پوری دنیا میں پاکستان کی بدنامی ہو ئی ۔ لولے لنگڑے کمیشن سے کو ئی فائدہ نہیں۔ حکمران من پسند کمیشن بناکر کلین چٹ حاصل کرسکتے ہیں۔ بھارتی جاسوس کا مقدمہ فوجی عدالت میں چلایا جائے۔