نواز شریف کا اپنا اور اپنے بیٹوں کا پیسہ پاکستان لانا اخلاقی فریضہ ہے، حامد سعید

نواز شریف کا اپنا اور اپنے بیٹوں کا پیسہ پاکستان لانا اخلاقی فریضہ ہے، حامد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہو(وقائع نگار)نظام مصطفی پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی نے کہا ہے کہ نواز شریف کا اپنا اور اپنے بیٹوں کا پیسہ پاکستان لانا اخلاقی فریضہ ہے۔حکمرانوں کا ڈاؤن فال شروع ہو گیا ہے۔پاکستان میں سرمایہ کے ذریعے اقتدار حاصل کرکے مزید سرمایہ حاصل کیاجاتا ہے۔سعودی حکومت نے مودی کو ایوارڈ دیکر پاکستانی عوام کی دل آزاری کی ہے۔
آدم خور نظام ختم کئے بغیر عوام کے مسائل نہیں ہونگے۔ دولت کی غیر منصفانہ تقسیم ہمارے مسائل کی جڑ ہے۔وفاقی کابینہ پر ہر ماہ دس کروڑ خرچ ہونا ظلم ہے۔نیب پانامہ لیکس کے معاملہ کی شفاف تحقیقات کے ذریعے حقائق قوم کے سامنے لائے۔ہمارے حکمران بھارتی حکمرانوں کو خیر سگالی کے پیغامات بھجوانے کے بجائے بھارتی سازشوں کا منہ توڑ جواب دیں ۔پاکستان تاقیامت رہنے کیلئے بنا ہے۔آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک سے لئے گئے قرضے حکمرانوں کی عیاشیوں پر خرچ ہوئے