واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکر ز یونین کے انٹرنل الیکشن میں انصاف گروپ بلامقابلہ منتخب

واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکر ز یونین کے انٹرنل الیکشن میں انصاف گروپ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( پ ر ) ستارہ کالونی سب ڈویثرن لیسکو میں آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکر ز یونین کے انٹرنل الیکشن میں انصاف گروپ بلامقابلہ منتخب ہو گیا نوٹیفیکیشن ڈیفنس ڈویثرن کے چئیرمین حاجی لیاقت علی خاں نے جاری کیا، سرپرستِ اعلیٰ ملک فقیر حسین، چئیرمین چوہدری سرفراز ساگرسیکرٹری جنرل ملک جاوید اقبال ، وائس چیئر مین محمد ارشد ، سنئیر وائس چئیر مین محمد احمد ندیم ، جوائنٹ سیکرٹری سید سردار حسین شاہ، ایڈیشنل سیکرٹری عرفان عاشق کمبوہ منتخب ہوئے ۔ اس موقع پر ہائیڈرو یونین کے مرکزی سیکرٹری خورشید احمد خاں ، مزدور رہنما حاجی لیاقت علی خاں ، ایڈیشنل ایکسین آپریشن انجنئیر رضوان احمد قریشی ایس ۔ ڈی ۔ او راشد اعوان ، سید ظاہر حسین شاہ ، چوہدری یونس کھرل ودیگر سٹاف نے منتخب نمائندوں کو مبارکباد و نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔