چینی انجینئرز کو ناقص سیکیورٹی دینے والی کمپنیوں کے منصوبے بند کرنے کا فیصلہ

چینی انجینئرز کو ناقص سیکیورٹی دینے والی کمپنیوں کے منصوبے بند کرنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لا ہور (جنر ل ر پو رٹر ) شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں میں کام کرنے والے چینی انجینئرز کی سیکیورٹی کا معاملہ، ضلعی انتظامیہ نے انجینئرز کو نامناسب سیکیورٹی فراہم کرنے والی کمپنیز کے منصوبے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔تفصیلا ت کے مطا بق چینی انجینئرز کی سیکیورٹی کا جائزہ اجلاس ٹاؤن ہال میں ڈی سی او کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان کی زیرصدارت ہوا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر سٹی عاصم سلیم، اسسٹنٹ کمشنر رائے ونڈ علی شہزاد، اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن راؤ امتیاز، ایڈمنسٹریٹر راوی ٹاؤن صفدر ورک، ٹی ایم او واہگہ ٹاؤن حارث جلیل، سمیت پولیس اور سیکیورٹی اداروں کے حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں متعلقہ افسران اور سیکیورٹی اداروں نے شہر کے 172 منصوبوں پر کام کرنے والے چائینیز انجینئرز کی تعداد اور سیکیورٹی سے متعلق ڈی سی او کو بریفنگ دی۔ڈی سی او نے متعلقہ افسران و اداروں کو تمام منصوبوں میں کام کرنے والے انجینئرز کی سیکیورٹی کی جائزہ رپورٹ جلد فراہم کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کمپنی سرکاری ہو یا نجی، نامناسب سیکیورٹی پر اسے نوٹس دیا جائے اور اگر متعلقہ کمپنی یا ادارہ نوٹس پر بھی سیکیورٹی بہتر نہ کرے اور اس منصوبے کو فوری طور پر بند کرا دیا جائے۔