چائلڈ پروٹیکشن سکول میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات

چائلڈ پروٹیکشن سکول میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر) چیئر پرسن چائلڈپروٹیکشن بیوروصبا صادق کی ہدایت پر چا ئلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو، لاہورمیں قائم چائلڈ پروٹیکشن سکول میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات سال 2015-16کا اہتمام کیا گیا۔ اس تقریب میں چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو صبا صادق نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ ان کے علاوہ ڈائریکٹر جنرل فاطمہ شیخ،ڈائریکٹر پروگرام تانیہ ملک ، سکول پرنسپل فائقہ حفیظ ، سکول اساتذہ اور بچوں نے شرکت کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ قرآن پاک اور نعتِ رسولِ مقبول سے کیا گیا۔ مہمانانِ خصوصی نے سال2015-16 کے امتحانات میں نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے والے پہلی جماعت سے لے کر پانچویں جماعت تک کے طلبہ اور طالبات میں انعامات تقسیم کئے۔اس کے علاو ہ کچھ بچوں میں حسنِ کارکردگی کے انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔ تقریب کے اختتام پرچیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو صبا صادق نے کہا کہ یہ بچے قوم کا مستقبل ہیں اور تعلیم کے ذریعے یہ بچے قوم اور ملک کا نام روشن کرسکتے ہیں۔ انھوں نے بچوں کو مزید تعلیم حاصل کرنے کی تلقین کی۔ تمام بچوں نے چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا شکریہ ادا کیا اور ان کے ساتھ گروپ فوٹو بھی بنوایا۔