ڈولفن اہلکاروں کی فائرنگ رینج میں پریکٹس شروع

ڈولفن اہلکاروں کی فائرنگ رینج میں پریکٹس شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے )ڈولفن فورس کے اہلکاوں کو روزانہ کی بنیاد پر فائرنگ رینج میں پریکٹس شروع کروادی گئی۔تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی اپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کے احکامات پر ترکی کی طرز پر بننے والی ڈولفن فورس کو فائرنگ کی ٹریننگ دی جا رہی ہے۔ ایلیٹ فورس کے کمانڈوز ڈولفن فورس کے اہلکاروں کو تربیت دینے میں مصروف ہیں۔ پولیس افسران کا کہناہے کہ ڈولفن فورس کی مہارت کو مزید نکھارنے کے لیے فائرنگ پریکٹس کاآغاز کیا گیا ہے۔جس کے تحت 50 اہلکاروں کو روزانہ پولیس لائن قلعہ گجر سنگھ میں پریکٹس کروائی جا رہی ہے۔

مزید :

علاقائی -