دوماہ بھی 2بھائیوں کے قاتل گرفتارنہ ہونے پروزیراعلیٰ کا نوٹس

دوماہ بھی 2بھائیوں کے قاتل گرفتارنہ ہونے پروزیراعلیٰ کا نوٹس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہو ر (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے ) وز یر اعلی ٰ پنجا ب نے دوماہ قبل سمن آ با د میں دو گر پو ں کی فا ئر نگ کے دورا ن جا ں بحق ہو نے والے دو حقیقی بھا ئیو ں کی لمحہ با لمحہ ر پو رٹ پیش کر نے کیلئے آ ئی جی پو لیس پنجا ب کو حکم د یا ہے اور متا ثر ہ خاندا ن کو انصا ف د لو انے کا حکم د یتے ہو ئے ملزما ن کو گرفتا ر کر کے قرار واقعی سزا د ینے کی ہدا یت کی ہے۔ لا ہور پو لیس نے وزیر اعلیٰ پنجا ب کی جا نب سے اس مقد مے میں ذا تی د لچسپی لینے پر مقامی در جنو ں افرا د کو حرا ست میں لے لیا ہے جبکہ مر کزی ملزما ن کو پو لیس تا حا ل گرفتا ر نہ کرسکی ہے ۔واضح ر ہے 5 فروری کے روز سمن آ با د کے علاقہ میں جمعہ کی شام یو سی اسی سے آزاد منتخب چیئرمین چوہدری سلیم اور اس کے سیاسی مخالف وقار گجر کے مابین تصادم ہوا تھا اور فائرنگ کی زد میں محلے دار دو کم سن بھائیوں سمیت پانچ افراد زخمی ہوئے تھے۔چودہ سالہ صفدر فائرنگ کے باعث موقع پر جبکہ اس کا چھوٹا بھائی بہادر چار روز سروسز ہسپتا ل میں زیر علاج رہنے کے دو دن بعد دم توڑ گیاتھا ۔ بہا در کی مو ت کے بعد لو احقین نے قر طبہ چو ک میں نعش ر کھ کر ملزما ن کی عد م گرفتا ر ی پر 4گھنٹے تک احتجا ج کیا جس سے گا ڑیو ں کی لمبی قطا ر یں لگ گئی تھیں۔بعدزا ں ایس پی سی آ ئی اے عمر ور ک نے مظا ہر ین کو مر کزی ملزما ن کی گرفتا ر ی کی یقین د ہا نی د لا ئی جس پر مظا ہر ین نے احتجا ج ختم کردیا تھا۔لو احقین کے احتجا ج پروزیر اعلیٰ پنجا ب نے نو ٹس لیتے ہو ئے آ ئی جی پنجا ب کو حکم د یا کے ملزما ن کو جلد گرفتا ر کیا جا ئے جس پر پو لیس نے ملزما ن کے ر شتہ دار اور موقع پر موجود افرا د کو حرا ست میں لے لیالیکن پو لیس تا حا ل مر کزی ملزمان کو گرفتا ر نہ کر سکی ہے ۔

مزید :

علاقائی -