سی ٹی او نے گاڑیوں کی مرمت اور دیکھ بھال کی ذمہ داری ایس پیزپرڈال دی

سی ٹی او نے گاڑیوں کی مرمت اور دیکھ بھال کی ذمہ داری ایس پیزپرڈال دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہور(کرائم رپورٹر)چیف ٹریفک آفیسرلاہور طیب حفیظ چیمہ نے سٹی ٹریفک پولیس کے زیرِ استعمال سرکاری موٹر سائیکلوں کی معمول کی انسپکشن کے دوران ایس پیز کو ہدایت کی کہ وہ اپنی اپنی ڈویژنز میں استعمال ہونیوالی گاڑیوں کی مرمت اور دیکھ بھال پر خصوصی توجہ دیں ،کوتاہی کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی ۔طیب حفیظ چیمہ نے سی ٹی او آفس میں انسپکشن کے دوران کہا کہ ٹریفک پولیس کی وہیکلزاستعمال کرنیوالے اہلکار اپنی گاڑیوں کی مرمت اور دیکھ بھال کے ذمہ دار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام سیکٹر ز کی گاڑیوں کی دیکھ بھال کی ذمہ داری انچارج سیکٹر اور ڈیوٹی افسران کے ذمے ہے جبکہ ایم ٹی او کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ گاڑیوں کی مرمت کے سلسلے میں فوری عملدرآمد یقینی بنائیں۔

مزید :

علاقائی -