صوبائی دارالحکومت ،سیکیورٹی خدشات کے باعث 8ہزار903مقامات حساس قرار دے دیئے گئے

صوبائی دارالحکومت ،سیکیورٹی خدشات کے باعث 8ہزار903مقامات حساس قرار دے دیئے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے )صو با ئی دا را لحکومت میں سیکورٹی خد شات کے تحت 8 ہزار 903 مقامات کو حساس قرار دے دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں حالیہ سانحہ گلشن اقبال کے بعد سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ذرا ئع کے مطا بق ممکنہ د ہشتگردی کے پیش نظر شہر کے 8 ہزار 903 مقامات کو حساس قرار دے دیاگیا۔حساس مقامات میں سٹی ڈویژن کے 1262 ، کینٹ ڈویژن کے 826 ، سول لائن کے 794 مقامات شامل ہیں۔واضح رہے کہ سانحہ گلشن اقبال میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر آرمی چیف نے جنوبی پنجاب میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن شروع کرنے کا احکامات دیئے تھے جس کے بعد درجنوں مشکوک افراد کو گرفتار کیا گیا۔دہشتگردوں کے خلاف جاری آپریشن کے باعث سیکیورٹی انتظامات کو مزید سخت کیا گیا ہے جبکہ تفریحی مقامات کی سیکیورٹی کو بھی مزید سخت بنایا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -