نواں کوٹ،کزن کے ہاتھوں قتل ہونے والا پراپرٹی ڈیلرسپردخاک

نواں کوٹ،کزن کے ہاتھوں قتل ہونے والا پراپرٹی ڈیلرسپردخاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہور (وقائع نگار ) نو اں کو ٹ میں دو روز قبل کزن کے ہاتھوں قتل ہونے والے 30سا لہ پرا پرٹی ڈ یلر کی لاش کو پولیس نے پوسٹ مارٹم کی کارروائی مکمل کر کے ورثا کے حوالے کر دیا ۔جسے بعد ازاں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں بہاولپور کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا جبکہ پولیس تاحال ملزم کا سراغ نہیں لگا سکی۔ مقتول کے اہل علاقہ اور اہل خانہ نے نمائندہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بہا لپو ر کا ر ہا ئشی 30سا لہ شاہد اقبا ل کا روبا ر کے لئے لا ہور میں نو اں کو ٹ شہا ب کا لو نی میں عارضی طو ر پر ر ہا ئش پذ یر تھا ۔ شاہد اپنے چچا شاہ محمد کے پاس رہتا تھا، شاہد اقبال نے لبرٹی میں پرا پرٹی کا د فتر بنا ر کھا تھا،تاہم شاہ محمد کا بیٹا شاہد اقبال کے کارروبار سے حسد کرتا تھا،اور ان میں پہلے بھی اس معاملے پر جھگڑا ہوچکا تھا ۔ شاہد گھر میں سو رہا تھا کہ چچا زاد بیٹے محسن نے اسے سر میں گولی مار کرقتل کردیا اور مو قع سے فرا ر ہو گیا ۔ گزشتہ روز پولیس نے مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کی کارروائی مکمل کر کے ورثا کے حوالے کر دیا ۔

مزید :

علاقائی -