فریال تالپور کا سیلاب سے گلگت اور خیبرپختونخوا میں تباہی پر اظہارِ تشویش

فریال تالپور کا سیلاب سے گلگت اور خیبرپختونخوا میں تباہی پر اظہارِ تشویش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (پ ر)پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی فریال تالپور نے بارش اور سیلاب کی وجہ سے گلگت بلتستان اور خیبرپختونخواہ میں ہونے والی تباہی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے مصیبت زدہ متاثرین کی مدد کرنے میں سنگین کوتاہی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتنے بڑے جانی نقصان کے باوجود حکومت مستقل غفلت کا مظاہرہ کر رہی ہے جو انتہائی قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ موسمیات کی بروقت وارننگ کے باوجود وفاقی، گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کی حکومتوں نے انسانی جانیں بچانے کے لئے کوئی موثر اقدامات نہیں اٹھائے۔ فریال تالپور نے پارٹی رہنماؤں سے کہا کہ وہ متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں اور بارش اور سیلاب کے متاثرین کی ہر ممکن مدد کریں۔

مزید :

صفحہ آخر -