عائشہ ممتاز کی سر براہی میں ٹیم نے دودھ کی 105گاڑیوں کا معائنہ کیا

عائشہ ممتاز کی سر براہی میں ٹیم نے دودھ کی 105گاڑیوں کا معائنہ کیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامرس رپورٹر)ڈائریکٹر آپریشنز عائشہ ممتاز کی سر براہی میں فیلڈ ٹیمز کی جانب سے گزشتہ روز شہر کے مختلف داخلی راستوں پر ناکے لگا کر دودھ سپلائی کرنے والی گاڑیوں میں موجود دودھ کے موقع پر معائنے کئیے جا رہے ہیں اور شہر بھر میں دودھ کی دکا نو ں کو بھی چیک کیا جا رہا ہے۔ ملاوٹ شدہ یا مضرصحت دودھ پائے جانے کی صورت میں سخت کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔تفصیلات کے مطابق فیلڈ ٹیمز نے ڈا ئر یکٹر آپر یشنز عائشہ ممتاز کی سر براہی میں دودھ کی 105گاڑیوں میں موجود دودھ کا موقع پر معائنہ کیا گیا جس میں سے 09گا ڑیوں میں موجود دودھ ناقص پایا گیا جس کی بنا پر گاڑیوں میں 3960 لیٹر دودھ قبضے میں لے لیا گیا جبکہ مضرصحت دودھ کو موقع پر ضائع کر دیاگیا 06 نمونہ جات لیے گئے جن کو مزید ٹیسٹینگ کے لئیے لیبارٹری بھجوادیا گیا۔

مزید :

صفحہ آخر -