دو نوجوانوں کی بازیابی کے بعد حبس بے جا کی درخواست نمٹا دی گئی

دو نوجوانوں کی بازیابی کے بعد حبس بے جا کی درخواست نمٹا دی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس مظہر اقبال سدھو نے دو نوجوانوں کی بازیابی کے بعد حبس بے جا کی درخواست نمٹا دی ۔گزشتہ روز درخواست گزار انیسہ بی بی کی درخواست پر پولیس حکام نے بلال اور سہیل کو بازیاب کروا کر عدالت میں پیش کر دیا ۔پولیس حکام نے بتایا کہ ان نوجوانوں کو مقامی ایم پی اے کے ڈیرے سے بازیاب کروایا گیا ہے جس پر عدالت نے قرار دیا کہ پولیس ایم این ایز اور ایم پی ایز سے ڈرتی ہے ۔ فاضل عدالت نے دونوجوانوں کی بازیابی کے بعد درخواست نمٹا دی ۔

مزید :

صفحہ آخر -