80 فیصدسگریٹ پیکٹ پرمتاثرہ تصویر چسپاں نہ کرنے کیخلاف درخواست

80 فیصدسگریٹ پیکٹ پرمتاثرہ تصویر چسپاں نہ کرنے کیخلاف درخواست

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائیکورٹ کے روبرووفاقی وزارت صحت کی منظوری کے باوجودسگریٹ کی ڈبیہ کے 80 فیصدحصے پرکینسر کے نشان والی تصویرچسپاں نہ کرنے کے اقدام کے خلاف درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ درخواست گزار عبداللہ امین ایڈووکیٹ کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وفاقی وزارت صحت نے عالمی معاہدے کے تحت سگریٹ بنانے والی ملکی کمپنیوں کو سگریٹ کی ڈبیہ کے 40فیصد حصے کی بجائے 80فیصد حصے پر کینسر کے نشان والی تصویر چسپاں کرنے کا پابند بنا رکھا ہے۔ پاکستان میں ملکی سگریٹ ساز کمپنیاں وفاقی وزارت صحت کی جانب سے جاری نوٹیفیکشن پر عمل درآمد نہیں کر رہیں ۔

مزید :

صفحہ آخر -