وزیر اعظم اخلاقی طور پر اپنے عہدے سے دستبردار ہو جائیں، عبدالرشید قریشی ایڈووکیٹ

وزیر اعظم اخلاقی طور پر اپنے عہدے سے دستبردار ہو جائیں، عبدالرشید قریشی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)عدلیہ بچاؤ کمیٹی کے چیئر مین عبدالرشید قریشی ایڈووکیٹ نے کہا کہ وزیر اعظم جاپان مسٹر تناکا پر کرپشن کے الزامات عائد کئے گئے تو وہ وزارت عظمیٰ کے عہدے سے دستبرار ہو گئے جبکہ بھارت میں شاشتری وزیر ریلوے تھے ان کے دور میں مال گاڑی کو ایک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں مال گاڑی کی دو بوگیاں دریا میں گر گئیں انجہانی شاشتری نے حادثہ کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا اب میاں نواز شریف کو اخلاقی طور پر وزیر اعظم رہنے کا کوئی جواز باقی نہیں رہا وہ اپنے عہدے سے دستبردار ہو جائیں۔

مزید :

صفحہ آخر -