ماسٹر پینٹس اورجے ایس بینک جیت کر فائنل میں پہنچ گئے

ماسٹر پینٹس اورجے ایس بینک جیت کر فائنل میں پہنچ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سپورٹس رپورٹر) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام سولیٹائرفیصل بینک پولو کپ 2016ء کے دو اہم میچز کا ایبک پولو گراؤنڈ میں ہوئے۔ دونوں میچز کے ہیروز احمد نواز ٹوانہ اور تیمور حیات نون رہے۔پہلے میچ میں ماسٹرپینٹس نے زبردست کھیل پیش کیا اور خسارے میں جانے کے باوجود میچ 8-5 سے جیت لیا۔ پہلے چکر میں ریجاس کی ٹیم نے دو گول کی برتری حاصل کی جسے دوسرے چکر میں ماسٹر پینٹس نے میچ برابر کردیا۔ تیسرے اور چوتھے چکر میں ماسٹر پینٹس کی طرف سے گول پہ گول سکور کرکے میچ جیت لیا گیا۔
ماسٹر پینٹس کی طرف سے احمد نواز ٹوانہ نے چھ گول سکور کیے ۔ دوسرا میچ بہت دلچسپ ہوا۔ جے ایس بینک کے دو جڑواں بھائی تیمور حیات نون اور سیف اللہ نون چھائے رہے ۔ پہلے گول کے آغاز میں ہی جے ایس بینک کی طرف سے تیمور حیات نون نے گول سکور کردیا ۔ تیسرے چکر کے اختتام پر گارڈ گروپ کو ایک گول کی برتری تھی مگر چوتھے گول میں جے ایس بینک کی طرف سے چار گول سکور کرکے میچ جیت لیا گیا۔ جے ایس بینک کی طرف سے تیور حیات نون نے تین جبکہ سیف اللہ نون اور عاطف یار ٹوانہ نے ایک ایک گول سکور کیا۔
میچ جیتنے کے بعد تیمور حیات نون کا کہنا تھا کہ جیت کر خوشی ہوئی۔ فائنل بھی جیتیں گے۔ ٹیم کمبی نیشن بہت اچھا بن چکا ہے اس لیے ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست ہیں۔ لاہور پولو کلب میں بہت اچھے لیول کی پولو کھیلی جا رہی ہے۔ اپنے بھائی اور بڑوں سے پولو سیکھی۔ پورا خاندان پولو کھیلتا ہے۔

مزید :

علاقائی -