حمزہ شہباز جونےئر اور سینئر کرکٹ لیگ کے انعقاد کا باقاعدہ اعلان

حمزہ شہباز جونےئر اور سینئر کرکٹ لیگ کے انعقاد کا باقاعدہ اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(این این آئی) لاہور ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن نے حمزہ شہباز جونےئر اور سینئر کرکٹ لیگ کے انعقاد کا باقاعدہ اعلان کر دیا ۔انٹر زونل انڈر 19اور سینئر کرکٹ لیگ کو ممبر قوی اسمبلی و مرکزی رہنما (ن)حمزہ شہباز لیگ کے نام سے منسوب کیا گیا ہے ان کرکٹ لیگز کا مقصد مستقبل کے لیے ہونہار کرکٹرز تلاش کرنا ہے ۔حمزہ شہباز جونےئر کرکٹ لیگ میں ایسٹ ، نارتھ اور ویسٹ زون کی چار چار ٹیمیں شرکت کریں جبکہ حمزہ شہباز سینئر کرکٹ لیگ میں تینوں زونوں کی آٹھ آٹھ ٹیمیں شرکٹ کریں گی ۔لاہور یجن کے صدر خواجہ ندیم احمد نے ٹورنامنٹس کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ حمزہ شہباز جونےئر کرکٹ لیگ کا آغاز اپریل کے تیسرے ہفتے جبکہ سینئر کرکٹ لیگ کا آغاز مئی کے دوسرے ہفتے میں ہو گا خواجہ ندیم احمد کا کہنا تھا کہ حمزہ شہباز جونےئر کرکٹ لیگ کے لیے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اور ان ٹورنامنٹس میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے انڈر 19اور سینئر کھلاڑیوں کو پی سی بی کے آئندہ شروع ہونے والے مقابلوں میں منتخب کیا جائے گاجس سے عمدہ پرفارمنس دینے والوں کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی بھی ہوگی ۔

Back to Conversion Tool

مزید :

علاقائی -