شارٹ فال بڑھ گیا ،شہروں میں 10،دیہاتوں میں 15گھنٹے بجلی بند ،شہریوں کو مشکلات

شارٹ فال بڑھ گیا ،شہروں میں 10،دیہاتوں میں 15گھنٹے بجلی بند ،شہریوں کو مشکلات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامرس رپورٹر)ملک میں بجلی کی ڈیمانڈ بڑھ جانے سے شارٹ فال مزید بڑھ گیا جس کی وجہ سے لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھا دیا گیا ۔گزشتہ روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کے باعث درجہ حرارت بڑھا جس سے بجلی کی ڈیمانڈ میں اضافہ ہوا ۔واضح رہے کہ حکو متی اعلانات اور پاکستان الیکٹرک پاور کمپنی کی جانب سے اعلانیہ لو ڈشیڈنگ کے احکامات پاور کمپنیوں کو جاری ہونے کے باوجود لاہور سمیت ملک بھر میں غیر اعلانیہ لو ڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کے پیش نظر شہریوں کی مشکلات اور مسائل میں اضافہ ہو گیا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گرمی کی شدت میں اضافہ کے ساتھ ہی ملک بھر میں طویل لو ڈشیڈنگ کا بحران سر اٹھا لے گا کیو نکہ بجلی کی ڈیمانڈ میں اضافہ اور سپلائی میں کمی کے پیش نظر حکو مت کی جانب سے شروع کی گئے منصوبے رواں سال مکمل فنگشنل نہ ہو پائے گے۔گزشتہ روزبجلی کی ڈیمانڈ بڑھنے اور شارٹ فال میں اضافہ کا بوجھ دیہی علاقوں اور چھوٹے علاقوں پر ڈالا گیا اور لوڈ شیڈنگ کے ساتھ مرمت کے نام پر بجلی کی بندش کا دورانیہ بڑھا دیا گیا ۔ گزشتہ روز شارٹ فال بڑھ کر ساڑھے پانچ ہزار میگا واٹ سے تجاوز کر گیا ۔ جس کی وجہ سے شہروں میں آٹھ سے دس گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں چودہ سے پندرہ گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ کی گئی ۔ چھوٹے علاقوں میں بار بار ہونے والی لوڈ شیڈنگ سے معاملات زندگی شدید متاثر ہوئے ۔ کاٹیج انڈسٹری تقریبا مکمل ہی بند ہو گئی دوسری جانب بعض شہروں میں لوڈ شیڈنگ کے خلاف لوگ سڑکوں پر آ گئے اور حکومت کے خلاف شدید احتجاج کیا ۔انرجی مینجمٹ سیل کے ذرائع کے مطابق گزشتہ روز بجلی کی مجموعی ڈیمانڈ 15740 میگا واٹ جبکہ پیداوار 10110 میگا واٹ رہی طلب و رسد میں 5630 میگا واٹ کا فر ق ر ہا ۔

مزید :

صفحہ اول -