پا ک فضائیہ نے گلگت بلتستان میں پھنسے ہوئے لوگوں کو بحفاظت پی اے ایف بیس نور خان پہنچایا

پا ک فضائیہ نے گلگت بلتستان میں پھنسے ہوئے لوگوں کو بحفاظت پی اے ایف بیس نور ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(پ ر)پاک فضائیہ کے طیارے گلگت بلتستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقو ں میں ریلیف آپریشن سر انجام دے رہے ہیں۔ اسی سلسلے میں آج تین طیار ے پی اے ایف بیس نور خان سے امدادی سامان لے کر گلگت پہنچے۔وہاں سے واپسی پر سیلاب زدہ علاقوں میں پھنسے ہوئے 300سے زائدلوگ جن میں 20غیر ملکی سیاح بھی شامل ہیں کو بحفاظت پی اے ایف بیس نور خان پہنچایا۔ یہ لوگ شاہراہِ قراقرم کے بند ہونے کی وجہ سے مختلف مقامات پرپھنس گئے تھے۔ پاک فضائیہ کے طیارے ان مصیبت زدہ لوگوں کو وہاں سے نکالنے اور ان تک امداد پہنچانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ یہ آپریشن تمام مصیبت زدہ لوگوں کو بحفاظت نکالنے تک جاری رہے گا۔