طلباء مستقبل کے معمار اور چیلنجز کا مقابلہ تعلیم کے بغیر ممکن نہیں ،اعزاز الملک افکاری

طلباء مستقبل کے معمار اور چیلنجز کا مقابلہ تعلیم کے بغیر ممکن نہیں ،اعزاز ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جندول(نمائندہ پاکستان) طلباء مستقبل کے معمار اور چیلنجز کا مقابلہ تعلیم کے بغیر ممکن نہیں کوئی قوم تعلیم کے بغیر ترقی نہیں کرسکتی والدین اپنے بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کریں ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی کے رکن صوبائی اسمبلی وامیر جماعت اسلامی لوئر دیر اعزاز الملک افکاری نے انٹی لیکچول سکول سسٹم منڈا کیمپس میں یوم والدین کے تقریب سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے انٹی لیکچول سکول سسٹم لوئر دیر کے چیف ایگزیکٹیو ملک سلطان یوسف ڈائریکٹر ثناء الحق نے بھی خطاب کیا جبکہ اس موقع پر نواب زادہ صدر الدین ، تحصیل ناظم منڈا ہمایون خان ،ڈاکٹر وقار عالم ،عمایدین علاقہ اور طلبہ وطالبات کے والدین بھی موجود تھے رکن صوبائی اسمبلی اعزاز الملک افکاری نے کہا کہ پاکستان قدرتی وسائل سے مالامال ہے لیکن بدقسمتی سے ملک میں قیادت کا فقدان ہے اور ملک کو ایک بار پر قاید اعظم اور لیاقت علی خان جیسے ایماندار اور دور اندیش قیادت کی ضرورت ہے نااہل اور کرپٹ حکمرانوں کی وجہ سے ہر پاکستانی ایک لاکھ بیس ہزار روپے کا مقروض ہے اور پاکستان کے 81 لاکھ افراد جس میں ڈاکٹرز اور انجنئرز بھی شامل ہے بیرون ممالک روزگار کیلئے مقیم ہے انھوں نے کہا کہ طلباء وطلبات ہمارے سرمایہ اور مستقبل کے معمار ہے اور انکی جدید اور اسلامی خطوط پر تربیت کی ضرورت ہے مہمان خصوصی نے طلباء وطلبات میں شیلڈ اور انعامات تقسیم کئے جبکہ طلباء و طلبات نے تقاریر ملی نغمے نعت مزاحیہ خاکے پیش کر کے حاضرین سے داد حاصل کی۔