کوہاٹ ، ناروا لوڈشیڈنگ کیخلاف عوام کی احتجاجی ریلی

کوہاٹ ، ناروا لوڈشیڈنگ کیخلاف عوام کی احتجاجی ریلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوھاٹ (بیورو رپورٹ) کوھاٹ کے نواحی علاقہ شیخان میں بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ کے خلاف علاقہ عوام کی احتجاجی ریلی‘ ڈپٹی کمشنر آفس پنڈی روڈ پر احتجاجی مظاہرہ‘ مشران کی انتظامیہ کے زیر نگرانی پیسکو حکام سے کامیاب مذاکرات کے بعد مظاہرین پرامن طور پر منتشر‘ تفصیلات کے مطابق علاقہ میں بجلی کی 20 تا 22 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کے خلاف بازید خیل اور شیخان کے عوام نے احتجاجی ریلی نکالی اور پیدل مارچ کرتے ہوئے ڈی سی آفس پہنچے احتجاجی مظاہرہ کی قیادت آفتاب عالم‘ ضلع کونسلر الحامد‘ کنوینئر ضلع کونسل عبدالرشید‘ تحصیل کونسلر حبیب اللہ اور گلزار احمد کر رہے تھے علاقہ مشران اویس خان‘ ہماز خان‘ ثواب نور‘ دوستان خان‘ حاجی جنت‘ واحد شاہ‘ اطلس خان‘ زبیر خان‘ مبشر خان کے علاوہ عوام کی کثیر تعداد موجود تھی علاقہ مشران نے ضلعی انتظامیہ سے لوڈشیڈنگ میں کمی لانے کا مطالبہ کیا بصورت دیگر 18 اپریل سے شروع ہونے والی پولیو مہم کے بائیکاٹ کا اعلان کیا بعد ازاں ڈی سی آفس میں علاقہ مشران‘ اسسٹنٹ کمشنر محمد عمیر اور پیسکو ایکسین سیف الدین کے مابین مذاکرات کیے گئے اس موقع پر ملک شمیم آفریدی بھی موجود تھے جس میں پیسکو حکام نے 6 گھنٹہ لوڈشیڈنگ ختم کرنے پر آمادگی ظاہر کر دی اور 10 گھنٹہ تک بجلی بحال رکھنے کا وعدہ کیا تاہم ایکسین پیسکو نے ہدایت کی کہ علاقہ کے بقایاجات کی ادائیگی یقینی بنائی جائے کنڈے ختم کیے جائیں ماہانہ بل باقاعدگی سے جمع کرا دیں اور تمام میٹر گھروں سے باہر نصب کرائیں تو لوڈشیڈنگ میں مزید ریلیف بھی دے دیا جائے گا جس پر احتجاجی قائدین نے رضامندی ظاہر کر دی اور کامیاب مذاکرات کے بعد مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہو گئے۔