ڈیرہ ،جعلساز گرفتار ،مقدمہ درج

ڈیرہ ،جعلساز گرفتار ،مقدمہ درج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)سٹی پولیس نے محلہ حضرت بلال میں کارروائی کے دوران مدرسہ کی جعلی رسیدپردھوکہ دہی سے عوام الناس سے چندہ اکھٹے کرنیوالے دریاخان کے رہائشی دوافرادکوگرفتارکرلیا۔تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس نے ڈیرہ شہرکے محلہ حضرت بلال میں مسجدامیرحمزہ کے قریب دریاخان کے علاقہ فاروق آبادکے رہائشی عامرولداکرم اورصدام ولدعجب خان قوم چنگرسے دوران تلاشی ایک مدرسہ کی جعلی رسیدات برآمدکرلی۔ان رسیدات کے ذریعے ملزمان دھوکہ دہی سے عوام الناس سے چندہ اکھٹاکرتے تھے۔پولیس نے دونوں ملزمان کوگرفتارکرکے انکے خلاف 16MPO/419-420PPCکے تحت مقدمہ درج کرلیا۔