کراچی ، شفیق موڑ کے قریب گاڑی پر فائرنگ ، 2افرد جاں بحق ، ایک زخمی

کراچی ، شفیق موڑ کے قریب گاڑی پر فائرنگ ، 2افرد جاں بحق ، ایک زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (کرائم رپورٹر)کراچی کے علاقے تیموریہ میں شفیق موڑ کے قریب مسلح موٹر سائیکلوں کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا ہے ۔ پولیس حکام کا کہنا ہے واقعہ فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ لگتا ہے۔تفصیلات کے مطابق تیموریہ تھانے کی حدود میں واقع شفیق موڑ پر مسلح موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے3 افراد کو شدید زخمی کر دیا ۔ تینوں زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے علی سجاد اور ہاشم جاں بحق ہو گئے جبکہ شمیم شدید زخمی ہے ۔ ایس ایس پی سینٹرل مقدس حیدر کا کہنا ہے کہ ایک موٹر سائیکل پر سوار ملزمان نے فائرنگ کی ۔ واقعہ فرقہ وارانہ ہے یا ذاتی دشمنی کا اس معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ ٹارگٹ کلنگ کے واقعے کے بعد پولیس اور رینجرز کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور تحقیقاتی اداروں نے تفتیش شروع کی تو جائے وقوعہ سے پانچ نائن ایم ایم پستول کے خول ملے ہیں جبکہ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔