محکمہ تعلیم چارسدہ ، ن ’’گھر آیا استاد ‘‘ کے انام سے 15جون تک خصوصی مہم کا آغاز

محکمہ تعلیم چارسدہ ، ن ’’گھر آیا استاد ‘‘ کے انام سے 15جون تک خصوصی مہم کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چارسدہ(بیورورپورٹ)محکمہ تعلیم چارسدہ نے ضلع بھر میں سکولوں سے باہر 41000 بچوں کو سکولوں میں داخل کرنے کے لئے صوبائی حکومت کی ہدایات پر گھر آیااستاد کے نام سے 15جون تک داخلے کی خصوصی مہم کا آغاز کر دیا ۔مہم کے دوران اساتذہ کی جانب سے مختلف علاقوں میں آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا جائے گاجبکہ تعلیم کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے کے لئے مختلف جگہوں پر بینرز آویزاں کئے جائینگے ۔ داخلے کی خصوصی مہم اور سرکاری سکولوں کے بچوں کو مفت کتابوں کی فراہمی کے حوالے سے افتتاحی تقریب کا انعقاد گورنمنٹ ہائی سکول گھڑی حمید گل میاں میں کیا گیا جس میں ایم پی اے عارف احمدزئی ،ضلعی ناظم فہد ریاض خان،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر شریف گل ،ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر اقبال خان ،پی اینڈ ڈی زبیر خان اور سید فضل امین باچا سمیت دیگرافسران اور سکولوں کے اساتذہ نے شرکت کی ۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کے دوران ڈی ای او شریف گل کا کہنا تھا کہ صوبہ بھر میں 24لاکھ بچے جبکہ ضلع چارسدہ میں41000بچے جن میں 20842لڑکے جبکہ 20158لڑکیا ں اس وقت سکولوں سے باہر ہیں جن کی لیے سکولوں میں داخلے کے لئے صوبائی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں ضلع بھر کے تمام سرکاری سکولوں میں گھر آیااستاد کے نام سے 15جون تک داخلے کی خصوصی مہم چلائے جائے گی جس میں بچوں کے والدین میں تعلیم کے حصول کے حوالے سے آگاہی اور شعور پیدا کیا جائیگا۔ مہم کے دوران سرکاری سکولوں کے اساتذہ اپنے اپنے علاقوں میں سیاسی و مذہبی جماعتوں کے نمائندوں کی مدد سے آگاہی واک کا انعقاد کرے گی جبکہ پی ٹی سی کونسل کے ممبران کی جانب سے مختلف جگہوں پر داخلہ کیمپ بھی لگائے جائینگے ۔ اس موقع پر ایم پی اے عارف احمد زئی کی جانب سے تقریب کے شرکاء کو یقین دلایا گیا کہ پرائمری سکولوں میں ایک چوکیدار کی موجودگی میں سکولوں کی سیکورٹی ممکن نہیں اس لئے وہ صوبائی اسمبلی کے فلور پر اس مسئلے کو اٹھا کر پرائمری سکولوں میں دو چوکیداروں کی تعیناتی کے حوالے سے تجویز پیش کرینگے ۔اس موقع پر ضلعی ناظم کی جانب سے ضلع کے غریب او ر نادار بچوں کے پڑھنے کے اخراجات ضلعی کونسل سے ادا کرنے کا اعلان بھی کیا جبکہ تقریب کے آخر میں مختلف سکولوں کو مفت کتابیں دیکر ضلع بھر میں سرکاری سکولوں میں مفت کتابوں کی تقسیم کے مہم کا افتتاح بھی کیا گیا۔