جمعیت کے زیر اہتمام مولانا محمد ایاز کی یاد میں تعزیتی ریفرنس

جمعیت کے زیر اہتمام مولانا محمد ایاز کی یاد میں تعزیتی ریفرنس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

خیبر ایجنسی (بیورورپورٹ)جمعیت علماء اسلام کے زیر اہتما م باڑہ اکاخیل میں مولانا محمد ایاز کے یاد میں تعزیتی ریفرنس کا اہتمام کیا گیاجس میں صوبائی ڈپٹی جنرل سکر ٹری مولانا راحت حسین ،جے یو ائی خیبر ایجنسی کے جنرل سکر ٹری مولانا شمس الدین ، ڈپٹی جنرل سکر ٹری خیبر ایجنسی مو لانا اسرائیل ، فنانس سیکر ٹری حاجی عبدا لواہاب، باڑہ اکاخیل یونٹ کے امیر مولانا کفیل اور مولانا نوید سمیت جے یو ائی کے کا رکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ مر حوم مولامحمدایاز کی وفات سے جے یو ائی کو نا قابل تلافی نقصان پہنچاہے جس کی خلاء بر سوں پر نہیں کی جاسکتی مقررین نے کہا کہ مولا نا صاحب کی خدمات برسوں یاد رکھی جائی گی مقررین نے کہا کہ جے یو ائی واحد جماعت ہے جنہوں نے اسلام کی سر بلندی اور ملک کی بقا کیلئے ملکی اور غیر ملکی سطح پر ہر قسم کی خدمات پیش کی ہے مقررین نے کہا کہ ہمارے مشران نے ہر فورم پر دین اسلام اور جمہوریت کیلئے بے پنا قربانیا پیش کی ہے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا صاحب کے خاندان والوں نے کہا کہ مولا نا محمدآیاز مر حوم کے وفات کے بعد ان کے فرزند قاری عبداللہ کو متفقہ طور پر تمام خاندان کاسر براہ مقرر کیا اس موقع پر قاری عبدا للہ نے کہا کہ میرے والد محترم مولانا محمد ایاز اور قائید جمعیت مولانا فضل الرخمن کے اپس میں قریبی تعلقات تھے اور قریبی مشیر تھے انہونے کہا کہ میں اپنے مر حوم والد صاحب کی کی خلاء کو پورا نہیں کر سکتا تا ہم ان کے نقشے قدم پر چل کر اپنے تمام تر صلاحیتوں کو دین اسلام کی سر بلندی اور جمعیت علماء اسلام کیلئے بر وئے کار لانے کی بھر پور کوشش کرونگا اخر میں مولانا محمد ایاز مر حوم کے ایثال ثواب کیلئے مجموعی فاتح خوانی کی گئی