اربوں ڈالر ٹیکس چوروں کا اقتدار میں رہنے کا کوئی اخلاقی جواز نہیں بنتا ، لیاقت شباب

اربوں ڈالر ٹیکس چوروں کا اقتدار میں رہنے کا کوئی اخلاقی جواز نہیں بنتا ، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 نوشہرہ(بیورورپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات اور سابق صوبائی وزیر لیاقت شباب نے کہا ہے کہ زرداری پر کرپشن کے الزامات لگانے والے اور ان الزامات کو ثابت ہونے پر لاہور کے چوکوں میں زرداری کو لٹکانے والے شریف برادران آج پانامہ لیکس کے بعد عوام سے منہ چھپائے پھررہے ہیں نوازشریف نے اپنی تقریر میں پانامہ لیکس پر عدالتی کمیشن تشکیل دینے کااعلان کیاتھا لیکن نوازشریف کا بنایا ہوا عدالتی کمیشن اس کے خلاف کیافیصلہ دے گی ان خیالات کااظہار انہوں نے نوشہرہ میں میڈیا سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اربوں ڈالر ٹیکس چوری کرنے والے قومی مجرموں کا کوئی اخلاقی جواز نہیں بنتا کہ وہ اقتدار کی کرسی سے چمٹے رہے پوری دنیا میں پاکستان کی عدلیہ پربھی سوال اٹھ رہے ہیں کہ وہ اتنے بڑے قومی سانحہ پر چھپ سادھ کر کیوں بیٹھی ہیں اگر اسی طرح کے الزامات پیپلزپارٹی کے کارکن پر ہوتے تو عدلیہ ، الیکشن کمیشن اور نیب پورے ملک کو سرپراٹھالیتے پوری دنیا میں پانامہ لیکس نے طوفان برپاکردیا ہے لیکن پاکستانی نیب، الیکشن کمیشن اورعدلیہ بت بنے بیٹھے ہیں انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس پاکستان کی تاریخ بدلنے کا ایک سنہری موقع ہے اور پانامہ لیکس نے نوازشریف فیملی سمیت جتنے چوروں کا ذکرآیا ہے ان تمام کے خلاف فرانزک آڈٹ کے ذریعے جرم ثابت ہونے والوں کو نشان عبرت بنایاجائے تاکہ قوم پرعیاں ہوجائے کہ قومی چور کون ہے؟