جلالپور اور جتوئی کے117’’پیف‘‘ سکولوں میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد کتب تقسیم

جلالپور اور جتوئی کے117’’پیف‘‘ سکولوں میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد کتب تقسیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان ( سٹاف رپورٹر) جلالپور اور جتوئی کے117 ’’پیف‘‘ سکولوں میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد کتب تقیسم کی گئیں‘آج علی پور اور (بقیہ نمبر7صفحہ12پر )
کہروڑ پکا کے پارٹنر سکولوں میں مفت کتب تقسیم کی جائیں گی‘سنٹر قائم کر دئیے گئے‘تفصیلات کے مطابق بوریوالہ کے 54پارٹنر سکولوں میں 75310کتب،جلال پور پیروالاکے 61سکولوں میں 72ہزارکتب، جتوئی کے 56سکول مالکان میں84500کتب اور دیپال پور کے70سکولوں کو 80825نصابی کتابیں مہیاکی گئی ہیں۔ آج 9اپریل کوعلی پور، قصوراور کہروڑ پکا کے231 پارٹنر سکولوں میں دو لاکھ 87ہزار سے زائد نصابی کتابیں تقسیم کی جائیں گی۔اس حوالے سے ان علاقوں میں تقسیم کتب کے مراکز قائم کر دئیے گئے ہیں۔