ریکارڈ میں ٹمپرنگ اور کرپشن پر 4ایکسائز افسروں کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم

ریکارڈ میں ٹمپرنگ اور کرپشن پر 4ایکسائز افسروں کے مزید جسمانی ریمانڈ کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (نمائندہ خصوصی) سپیشل جج اینٹی کرپشن ملتان نے ریکارڈ میں ٹمپرنگ اور کرپشن پر4 ایکسائز افسروں کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے جوڈیشل ریمانڈ پرجیل (بقیہ نمبر22صفحہ12پر )
بھجوانے کا حکم دیا ہے فاضل عدالت میں تھا نہ اینٹی کرپشن ملتان کے مطابق سینکڑوں گاڑیوں کی بوگس رجسٹریشن بکس تیار کرنے کے ساتھ ٹوکن ٹیکس فیس میں خورد برد اور کرپشن پر 15 ایکسائز افسران و اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا جن میں سے اے ای ٹی او ملتان ملک الطاف،انسپکٹروں محمد احسان خان ،اسلم نیا زی اور محمد جمیل کو گرفتار کیا گیا ہے جن سے برآمد گی ہونی باقی ہے اس لئے ملزمو ں کا مزید 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرنے کا حکم دیا جائے تاہم عدالت نے مزید پیش رفت نہ ہونے پر جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرنے کا حکم دیا ہے ۔