ضلع ملتان کے 16گندم خریداری مراکز پرعملہ اورسنٹرکوارڈنیٹر ز تعینات

ضلع ملتان کے 16گندم خریداری مراکز پرعملہ اورسنٹرکوارڈنیٹر ز تعینات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان ( سپیشل رپورٹر) ضلعی حکومت اور محکمہ خوراک کی جانب سے ضلع ملتان میں قائم 16گندم خریداری مراکز پر خریداری عملہ اور سنٹر کوآرڈینیٹر تعینات کر دیئے گئے ہیں اس ضمن میں (بقیہ نمبر14صفحہ12پر )
ضلع ملتان کے گندم خریداری مراکز پر کاشتکاروں کو باردانہ کے اجراء ودیگر سہولیات کی فراہمی کیلئے محکمہ خور اک کا گندم خریداری عملہ اور مختلف محکموں کے 16سنٹر کوآرڈینیٹر تعینات کر دیئے ہیں جن افسران کو سنٹر کوآرڈینیٹر تعینات کیا گیا ہے ان میں گندم خریداری مرکز پی آر ٹو پر زراعت آفیسر سید ازور گیلانی ،سیٹل سائیلوز پر ووٹرنری آفیسر ڈاکٹر عثمان علی ،لاڑ پر زراعت آفیسر عا لمگیر ،بستی ملوک ڈاکٹر تصور ،مخدوم رشید زراعت آفیسر اللہ رکھا ،بدھلہ سنت ڈاکٹر شاہد ندیم ،بند بوسن ڈاکٹر جواد نذیر ،شجاعبادمیں زراعت آفیسر فلک شیر ،دائرہ پور میں ڈی ڈی اولائیو سٹاک ڈاکٹر اعجاز احمد ،کوٹلی نجابت میں ڈاکٹر محمد اجمل ،لطف پو ر میں واٹر مینجمنٹ آفسیر اظہر عباس ،گردیز پور میں ڈی ڈی او کوآپریٹوقیصر عباس ،جلالپور میں لیبر آفسیر جمیل احمد ،غازی پور میں ڈاکٹر مجاہد ،بہادر پور میں زراعت آفیسر خالد مصطفی اور جگو والا میں کوآپریٹومحمد اسلم کو سینٹر کوآرڈینیٹر تعینات کیا گیا ہے ۔اسی طر ح محکمہ خوراک کی جانب سے گندم خریداری مراکز پر جو خریداری عملہ تعینات کیا گیا ہے ان میں گندم خریداری مرکز سٹیل سائیلوز پر اے ایف سی چوہدری اعظم اور فوڈ گرین انسپکٹر اشفاق احمد ،پی آر ۔ٹو پرفوڈ گرین انسپکٹر سید ندیم عباس اور چوہدری محمد مزمل ،گندم خریداری مرکز لاڑ پر فوڈ گرین انسپکٹر علی حسن گردیزی اور ہاشم خان ،بستی ملوک میں فوڈ گرین انسپکٹر محمد سلیم اختر اور فوڈ گرین سپر وائزر شاہد رضا ،دائرہ پو رمیں اے ایف سی محبوب خان اور فوڈ گرین سپر وائز شہزاد ظہیر ،مخدوم رشید میں فوڈ گرین انسپکٹر غفار احمد اور سپر وائزر شاہد عباس ،بدھلہ سنت میں فوڈ گرین انسپکٹر فرحان ملک اور حسنین صدیقی ،گردیز پور میں فوڈ گرین انسپکٹر ہاشم بھٹہ او ر سپر وائز کاشف ،شجاعباد میں راؤ ارشاد اور محمد ساجد ،جلالپورمیں اے ایف سی ملک ریاٖ ض ،فوڈ گرین انسپکٹر میاں نذر اور سپر وائزر جام الطاف ،غازی پو ر میں آصف خان بہادر پور میں فوڈ انسپکٹر رانا مختیار اور فارووق چغتائی ،لطف پور میں فوڈ گرین انسپکٹر اویس اسلم اور سپر وائز سجاد کھاکھی ،کوٹلی نجابت میں چوہدری عمران ،جگو والا میں اے ایف سی ملک ریاض اور فوڈ گرین سپر وائز جام قیصر جبکہ گندم خریداری مرکز بند بوسن میں اے ایف سی قائم اعلی رضا او ر فوڈ گرین انسپکٹر شہزاد قیصر کو تعینات کیا گیا ہے مذکورہ افسران اور عملہ آج 9اپریل سے گندم خریداری مراکز پر ڈیوٹیاں سنبھال لے گا ۔