حکام کی واپڈا گردی، شہری لوڈشیڈنگ، ناجائز مقدمات کا شکار ہونے لگے

حکام کی واپڈا گردی، شہری لوڈشیڈنگ، ناجائز مقدمات کا شکار ہونے لگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

وہاڑی، کروڑ لعل عیسن (بیورو رپورٹ+نا مہ نگار)موسم میں بتدیلی اور گرمی کی شدت میں اضافہ کے ساتھ ہی واپڈا کی طرف سے بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہوگیا۔ جس سے صارفین کی مشکلات میں اضافہ ہونے لگا ہے۔ کروڑ لعل عیسن سے نامہ نگارکے مطابق شہریوں میں شائستہ خان (بقیہ نمبر38صفحہ12پر )
،فرقان الہی،قیصر عباس کھنڈویا ،محمد الیاس،نعمان بابر،نصراللہ خان ،نوید احمد ،محمد عمران نے پاکستان سروے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ موسم گرما کی آمد سے قبل واپڈا حکام نے شہریوں کی نیندیں حرام کرنا شروع کر دی ہیں، بلوں کی تقسیم نہ ہونے کے برابر ہے شہریوں کو بجلی بل موصول نہیں ہوتے واپڈا اہلکار میٹر اتارنے پہلے گھر پہنچ جاتے ہیں واپڈا حکام طے شدہ شیڈول کے مطابق لوڈشیڈنگ پر عمل درآمد نہیں کرتے ہر ہفتے میں لائن لاسسزپورے کرنے کے لیے مسلسل آٹھ سے دس گھنٹے شہر کی بجلی بند کردی جاتی ہے اور صارفین کو فنی خرابی کی گردان سنائی جاتی ہے ،بعض اوقات گرڈ سے بجلی کی سپلائی چالو ہوتی ہے اور آگے سے لائن مین ڈی اتار دیتے ہیں ۔