پارکوں میں حفاظتی انتظامات مکمل ‘ سکیورٹی گارڈ ز تعینات ‘ تجاوزات کیخلاف آپریشن شروع

پارکوں میں حفاظتی انتظامات مکمل ‘ سکیورٹی گارڈ ز تعینات ‘ تجاوزات کیخلاف ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان ( سپیشل رپورٹر ) پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ملتان نے سکیورٹی کے حوالے سے کیئے جانے والے پارکس کے اندر انتظامات (بقیہ نمبر35صفحہ7پر )
مکمل کر لیئے۔انتظامیہ کے مطابق شاہ شمس پارک میں واک تھرو گیٹس، حفاظتی تاریں، میٹل ڈیڈیکٹر، لاؤڈ اسپیکر، پارکینگ بیرئیر، سی سی ٹی وی کیمرے، سکیورٹی گارڈز اور کار چیکنگ مرر فراہم کر دیے گیئے ہیں۔ اس کے علاوہ ہر دس منٹ بعد لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے عوام کو آگاہ کیا جاتا ہے کہااردگرد مشکوک افراد اور اشیاء پر نظر رکھیں۔ باواصفر گیٹ کو ایمرجنسی کے وقت کھولا جائے گا۔ پارک صرف فیملیزکے لیئے مخصوص کر دیا گیا ہے۔ پارک کے اوقات سہ پہر پانچ سے رات ساڑھے 9 تک ہونگے۔ اس کے ساتھ ساتھ ابن قاسم پارک میں بھی واک تھرو گیٹ، حفاظتی تاریں، سی سی ٹی وی کیمراے کا کام مکمل ہو گیاہے۔ ملتان کے دیگر پارکس جن میں مدنی پارک، پرویز الہی پارک، گیلانی پارک، گول باغ پارک شامل ہیں۔جن میں سکیورٹی گارڈز تعینات کر دیے گیئے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ پارکس کے اردگرد تجاوازات کے خلاف آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔