، آنیوالی سیاست اور اقتدار صرف تحر یک انصاف کا ہوگا،چودھری سرور

، آنیوالی سیاست اور اقتدار صرف تحر یک انصاف کا ہوگا،چودھری سرور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( نمائندہ خصوصی)تحر یک انصاف پنجاب کے صدارتی امیدوار چودھری محمدسرور سے ملاقات میں آزاداقلیتی چےئر مین یونین کونسل نے درجنوں ساتھیوں کے ہمراہ تحر یک انصاف میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کر دیا ۔ جمعہ کے روز اوکاڑہ سے یونین کونسل کے آزادچےئر مین منتخب ہونیوالے یونس گل نے کامران پرویز سمیت دیگر ساتھیوں کے ہمراہ چوہدری محمدسرور سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور چےئر مین تحریک انصاف کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے تحر یک انصاف میں ساتھیوں سمیت شمولیت کا اعلان کرد یا ہے ۔اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے چودھری محمدسرور نے کہا کہ تحر یک انصاف ہر پاکستانی کی آواز بن چکی ہے اورآنیوالی سیاست اور اقتدار صرف تحر یک انصاف کا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کی قیادت پانامہ کیس میں اپنی مر ضی کا کمیشن بنا کر اصل میں خود کلین چٹ حاصل کرنا چاہتی ہے جسکے خلاف تحر یک انصاف کسی بھی صورت خاموش نہیں رہے گی بلکہ ہر فورم پر شدید احتجاج اور مزاحمت کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ جب تک کر پشن اور لوٹ مار بند نہیں کر یگی اس وقت تحر یک انصاف پار لیمنٹ سمیت ہر فورم پر نہ صرف شدید احتجا ج بلکہ انکے کر توتوں کو بھی قوم کے سامنے بے نقاب کر تی رہیگی ۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی کر پشن اور لوٹ مار ہی انکے لے ڈوبے گی اور موجودہ حالات کو دیکھ کر لگتا ہے کہ موجودہ حکمران اپنی مدت پوری نہیں کر یں گے اور 2018سے پہلے ہی بہت کچھ ہو سکتا ہے۔