تھرپارکر: ڈسٹرکٹ اکاﺅنٹس آفس کی عمارت میں آگ بھڑک اٹھی ، امدادی کارروائیاں جاری
تھرپارکر(مانیٹرنگ ڈیسک) تھرپارکر میں ڈسٹرکٹ اکاﺅنٹس آفس کی عمارت میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں فرنیچر اور دیگر سامان جل کر خاکستر ہو گیا ۔
دنیا ٹی وی کے مطابق ڈسٹرکٹ اکاﺅنٹس آفس میں آگ لگنے سے بعض اہم دستاویز بھی جل چکی ہیں تاہم واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو حکام اور فائربرگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا ہے اور امدادی کام جاری ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ کے باعث اکاﺅنٹس آفس کا ریکارڈ بھی جلنے کا اندیشہ ہے ۔تاہم حادثے کے وقت عمارت میں عملہ موجود نہیں تھا۔

