لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی کا سلسلہ جاری ، موسم خوشگوار

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی کا سلسلہ جاری ، موسم خوشگوار
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی کا سلسلہ جاری ، موسم خوشگوار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہو ر سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں ہلکی بارش اور بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہو گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے دیگر مقامات پر گہرے سیاہ بادلوں نے بسیرا کر رکھا ہے اور اگزشتہ رات سے ہلکی بارش اور بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے جس سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے ۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

لاہور میں آج علل صبح سے ٹھنڈی ہواﺅں اور بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے جس سے گرمی کی شدت میں کمی واقع ہو ئی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں آج سے اگلے تین روز تک بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہو گا جبکہ خبیر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں بھی تین روز تک بادل برسیں گے۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں۔